روزانہ پھلوں کا استعمال دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق

fruit

روزانہ پھلوں کا استعمال دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تازہ پھلوں کو استعمال کرنے سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

پھلوں کا استعمال ویسے تو صحت کے لیے یقینی طورپراچھا ہوتا ہے اوراس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے نجات بھی ممکن ہے کیونکہ پھلوں میں شامل قدرتی معدنیات کی ایک خاص مقدارجسم کو بھرپورتوانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تندرست بھی رکھتی ہے۔
انگلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ تازہ پھلوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے دورے کے خطرات ان لوگوں کی نسبت انتہائی کم ہوجاتے ہیں جوکبھی کبھارپھلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 100 گرام تازہ پھل کھانے سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ  قدرت نے اس سرزمین پرایسی ہزاروں جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں جن میں کھانے کے علاوہ بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے اور اس لیے اب سائنس دان ان کے اندر چھپے صحت کے خزانوں کو سامنے لارہے ہیں ایسی ہی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 6 ایسی جڑی بوٹیاں اور کھانے میں استعمال ہونے والی اشیا ہیں جن میں کئی بیماریوں کا  بہترین علاج چھپا ہوا ہے۔