sports urdu news پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

sports urdu news

sports urdu news پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

sports urdu news پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

sports urdu news تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤند میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے. اور انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لئے ہیں۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان 36 کے مجموعی اسکور پر ہوا. جب ایلکس ہیلز 17 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوئے، 48 کے مجموعے پر جوئے روٹ سہیل خان کا دوسرا شکار بنے. جب کہ 75 رنز پر الیسٹر کک راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جیم ونز اور گرے بیلنس نے چوتھی وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت داری قائم کی. لیکن سہیل خان نے ونز کو 39 اور جونی بریسٹو کو 12 رنز پر آؤٹ کرکے اپنے 4 شکار مکمل کیے۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. جب کہ پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی. اوپنر شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم اور وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان کو موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلش قائد الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دباؤ قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اسٹیون فن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس خبر کا حوالہ  sports urdu news