جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

shopping mall firing

جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میونخ: جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی گئی ہے جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے اور اطراف کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔