الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

nawaz sharif

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

اسلام آباد: الیكشن كمیشن نے وزیراعظم كی نااہلی كی درخواستوں كو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں كو نوٹس جاری کردیئے۔

ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن آف پاكستان نے وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تمام درخواستوں كی سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے جائزہ لینے كے بعد فیصلہ كیا ہے كہ اس پر سماعت كی جائے۔ الیكشن كمیشن نے تمام درخواستوں كویكجا كرتے ہوئے سماعت كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے لیے 3 اگست كی تاریخ مقرر كی گئی اور درخواست گزاروں كو نوٹس جاری كردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی درخواستوں كے حق میں دلائل دیں سكیں۔
وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریك انصاف، پیپلزپارٹی، عوامی تحریك اورعوامی مسلم لیگ نے درخواستیں دے ركھی ہیں۔ درخواستوں میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے الیكشن كمیشن كو اپنے اثاثوں كی تفصیل درست جمع نہیں كرائی جس كی وجہ سے وہ اہل نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
سیاسی جماعتوں كے وکلا نے پاناما لیكس كے انكشافات، وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔