اب خواجہ سرا پولنگ اسٹیشن پر عملے کی ذمے داری ادا کریں گے،کولکتہ

اب خواجہ سرا پولنگ اسٹیشن پر عملے کی ذمے داری ادا کریں گے،کولکتہ

اب خواجہ سرا پولنگ اسٹیشن پر عملے کی ذمے داری ادا کریں گے،کولکتہ

کولکتہ(نیوز ڈیسک) بھارت میں مغربی بنگال اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میں کولکتہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواجہ سراؤں کو پولنگ عملے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایک پولنگ بوتھ میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عملے کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ خواجہ سراؤں کو کولکتہ کے کس حلقے کے پولنگ بوتھ پر تعینات کیا جائے اس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔

جنوبی کولکتہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنا اس اقدام کا اصل مقصد ہے۔ خواجہ سرا اپنی شناخت چھپاتے ہیں یا معاشرے میں ڈر کی وجہ سے سامنے نہیں آتے تاہم وہ ڈانس اور فہاشی افعال کا رخ کرتے ہیں۔ اس اقدام سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواجہ سرا باہر آئیں اور معاشرے کا حصہ بنیں اور ان سے نفرت کرنے والے ان کی اہمیت کو سمجھیں۔