تازہ تر ین
marriam nawaz

نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا

marriam nawaz

اسلام آباد(12ستمبر ۔2018ء) نواز شریف ،،مریم نواز ،،کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 12گھنٹے کیلئے پیرول پر رہائی دے دی گئی ہے اور تینوں افراد رہائی ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت نے نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے وفاقی حکومت نے نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی 5روز کیلئے پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔

شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد پیرول پر رہائی کی درخواست دی ۔
حکومت پنجاب نے درخواست وصول ہوتے ہی 12گھنٹے کیلئے پیرول پر رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایات کی تھیں ۔پیرول پر رہائی کے احکامات اڈیالہ جیل پہنچتے ہی نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہا کر دیا گیا جہاں سے تینوں رہنما اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ تینوں رہنما خصوصی تیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔ تینوں افراد کے رائیونڈ پہنچنے پر پیرول کا وقت شروع ہو جائے گا۔
کلثوم نواز کی تدفین جمعہ کو ہونے کے باعث شنید ہے کہ تینوں افراد کے پیرول میں 12گھنٹوں کے بعد اضافہ کر دیا جائیگا۔ پیرول پر رہائی میں سفر کے دورانیے کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ تینوں افراد کی رہائی سے 30 منٹ پہلے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئے۔ شہباز شریف پہلی دستیاب پرواز سے لندن روانہ ہوں گے جہاں سے وہ دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان آئیں گے۔یاد رہے کہ آج دوپہر کو بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ بیگم کلثوم نواز کی تدفین جمعہ کے روز جاتی امراء میں کی جائے گی اور میاں شریف کے پہلو میں دفنایا جائے گا۔