تازہ تر ین
schools

سکولوں کی چھٹیاں ختم،محکمہ داخلہ نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور ( یو این بی) محکمہ داخلہ پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکیورٹی کو مکمل فول پروف بنایا جائے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے پلس کیٹیگری اسکولوں کا سکیورٹی آڈٹ جلدمکمل کیاجائے اور اسکول کھلنے سے پہلے عمارت کی سکیورٹی مکمل کرائی