پرفارمنس کے دوران ڈانسر سٹیج پر ہی مرگیا مگر حاضرین اسے ڈانس کا حصہ سمجھتے رہے
بھارت میں ایک ڈانسر سٹیج پر ہی اپنی پرفارمنس کے دوران گر کر مر گیا مگر دیکھنے والے اسے پرفارمنس کا حصہ سمجھتے رہے۔
48 سالہ اوماناکوٹن سٹیج پر اپنی استاد سیون مالائنکارا کے ساتھ بھرت ناٹیئم ڈانس کر رہا تھا کہ سٹیج پر ہی گرا اور گرتے ہی مرگیا۔
پاراور، جنوبی ہند میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں اس جوڑے کو چمکیلے لباس میں الگ الگ مگر ایک سا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔