تازہ تر ین
LED TV
LED TV خریدتے وقت اِن 8 باتوں کا خیال رکھیے

LED TV خریدتے وقت اِن 8 باتوں کا خیال رکھیے

LED TV

LED TV خریدتے وقت اِن 8 باتوں کا خیال رکھیے

LED TV  خریدتے وقت اِن 8 باتوں کا خیال رکھیے

LED TV کی بدولت بڑی اسکرین والے ٹی وی عام ہوتے جارہے ہیں. اور آج کل 32 یا 40 انچ اسکرین والے LED ٹی وی کا استعمال معمول بن گیا ہے. لیکن اگر آپ بھی LED ٹی وی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں. تو ان 8 باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔

دیکھنے کے لیے کم سے کم فاصلہ:
32 انچ اسکرین والا ٹی وی دیکھنے کے لیے کم سے کم فاصلہ 4 فٹ اور48 انچ والے ٹی وی کے لیے 7 فٹ ہونا چاہیے۔ اسی طرح 55 انچ اسکرین والے ٹی وی کو دیکھنے کا کم سے کم فاصلہ 10 فٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ LED ٹی وی خریدنے سے پہلے آپ کو گھر کا وہ کمرہ ناپ لینا چاہیے. جہاں آپ یہ ٹی وی رکھنا چاہتے ہیں. اور اسی مناسبت سے LED ٹی وی کی جسامت کا فیصلہ بھی کیجیے. کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ دیوار کے ساتھ ایک بہت بڑا LED ٹی وی رکھ تو دیں. لیکن اس سے بہت قریب بیٹھنے پر مجبور ہوں. جو آپ کی اپنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کل ایچ ڈی کا زمانہ ہے اور بہت سے LED ٹی وی ’’ایچ ڈی ریڈی‘‘ کے نام سے فروخت کیے جاتے ہیں. حالانکہ ان کا اسکرین ریزولیوشن ’’ہاف ایچ ڈی‘‘ یعنی 720 پکسل ہوتا ہے. اس لیے انہیں ہر گز نہ خریدیں۔ یاد رکھیے کہ اصل ’’فُل ایچ ڈی‘‘ ٹی وی کا اسکرین ریزولیوشن 1080 پکسل ہوتا ہے. اور یہ ٹی وی عام طور پر ایچ ڈی ریڈی سے مہنگے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر چھوٹے کمروں کے لیے تو فُل ایچ ڈی ٹی وی ہی بہترین رہتا ہے۔
سائز کو ’’اسمارٹ فیچرز‘‘ پر ترجیح دیجیے:
آج کل اسمارٹ ٹی وی کے ہر تیسرے اشتہار میں ’’اسمارٹ فیچرز‘‘ کی تعریفوں میں زمین و آسمان ایک کیے جاتے ہیں۔ یہ صرف مہنگے LED TV بیچنے کا ایک طریقہ ہے اور کچھ نہیں۔ پھر یہ بھی ہے کہ زیادہ اسمارٹ فیچرز والے LED ٹی وی کی مرمت بھی زیادہ مشکل اور مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس لیے اسمارٹ فیچرز کے دھوکے میں آنے کے بجائے. اسی قیمت میں زیادہ بڑی اسکرین والا اسمارٹ ٹی وی خرید لیجیے۔
سیٹ ٹاپ باکس، فلیش ڈرائیو یا پی سی:

پاکستان میں سیٹ ٹاپ باکسز تیزی سے مقبول ہورہے ہیں لیکن آج کل LED TV میں یو ایس بی لگا کر بھی فلمیں دیکھی جاتی ہیں جب کہ بہت سے لوگ LED TV کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے فلموں وغیرہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لہٰذا ایل ای ڈی ٹی وی خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ اس پر بیشتر پروگرام کس ذریعے سے دیکھیں گے۔ تمام ایل ای ڈی ٹی وی، سیٹ ٹاپ باکس سے کنکٹ ہوجاتے ہیں اگر فلیش ڈرائیو بھی استعمال کرتے ہیں تو پھر ایسا ایل ای ڈی ٹی وی تلاش کریں جو تمام مقبول ویڈیو فارمیٹس کو سپورٹ کرتا ہو اور اگر کمپیوٹر سے جوڑنا ہے تو پھر بہترین یہی ہے کہ 1080 پکسل ریزولیوشن والا فل ایچ ڈی ٹی وی ہی خریدیئے۔
آواز:
بڑی اسکرین اور اچھے ریزولیوشن کے علاوہ LED TV کی آواز بھی زبردست ہونی چاہیے۔ اسپیکروں کی لمبی چوڑی تفصیلات میں پڑنے کے بجائے صرف یہ یقین کرلیں کہ LED TV میں کم از کم 2.1 چینل والے اسپیکر ہونے چاہئیں۔
کنکٹیویٹی:
قوی امکان ہے کہ آپ اپنے LED TV کو سیٹ ٹاپ باکس کے علاوہ بھی دوسری چیزوں سے جوڑنا چاہتے ہوں گے۔ اگر ایسا ہی ہے تو LED TV خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ اس میں ایچ ڈی ایم آئی، یو ایس بی اور اے وی پورٹس کے علاوہ آڈیو جیک (3.5 ملی میٹر) بھی موجود ہونی چاہیے اور اگر بلیو ٹوتھ کی سہولت ہو تو پھر آپ اس سے اور فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
سستے ’’فور کے‘‘ ایل ای ڈی سے بچیے:
کم خرچ میں بہترین کوالٹی پکچر کی پیشکش کرنے والے ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز میں اکثر اوقات ’’فور کے‘‘ کا بہت تذکرہ کیا جاتا ہے۔ فور کے جدید ترین ویڈیو فارمیٹ ہے جو فُل ایچ ڈی سے بھی آگے ہے۔ لیکن ابھی یہ زیادہ عام نہیں ہوا ہے اور اس فارمیٹ کو سپورٹ کرنے والے ایل ای ڈی ٹی وی بھی معمول کے فارمیٹس میں بہت کمزور ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے فی الحال ’’فور کے‘‘ کے جھانسے میں نہ آئیں۔
’’اسمارٹ‘‘ کے دھوکے سے بچیے:
اسمارٹ فون کی طرز پر آج کل کم خرچ ’’اسمارٹ LED TV‘‘ بھی فروخت کیے جارہے ہیں جنہیں اینڈروئیڈ ٹی وی، پی سی آن چپ اور نہ جانے کیسے کیسے نام دیئے جارہے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایسے غیرمعروف برانڈز آپ کو رونا پڑ جائے۔

اس خبر کا حوالہ