تازہ تر ین
polo ground
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں پولو فیسٹیول کا آغاز

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں پولو فیسٹیول کا آغاز

polo ground

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں پولو فیسٹیول کا آغاز

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں پولو فیسٹیول کا آغاز

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی نگرانی میں 4 سال بعد شندور فیسٹیول کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
1936 سے چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے بلند ترین مقام پر پولو میچ کھیلنے کی روایت چلی آرہی ہے جب کہ گزشتہ 4 سال سے دونوں ٹیموں کے ہاں تنازع کے باعث میچ نہیں ہورہا تھا تاہم اب ایف سی نے ایونٹ کو آرگنائز کرانے کے لئے سیکیورٹی کا بیڑا اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ شندور فیسٹیول میں غیر ملکیوں سمیت ہزاروں مقامی افراد شرکت کرتے ہیں جس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کی وادی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔