تازہ تر ین
mahnoo Baloch

ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی

mahnoor

ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی

ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی

کراچی: پاکستان کی 52 سالہ معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نئے روپ میں اپنی عمر سے بھی کئی گنا کم سن نظر آرہی ہیں اوران کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے 1993 میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’’ماروی‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے شہرت ’’دوسرا آسمان‘‘ سے حاصل کی جب کہ ادکارہ نے کئی ٹی وی سیریل میں جاندار اداکاری کرکے سب کواپنی صلاحیتوں کا گرویدہ بنایا اور 90 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔

ماہ نور بلوچ نے پاکستانی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کی اور اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل ہی کم عمری میں ہی شادی کرلی تھی اور وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

mahnoo 3r
ماہ نوربلوچ کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی ڈھلتی عمر کے باوجود بھی کم سن نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو ہر طرف ان کا چرچا ہوگیا۔

اداکاہ ماہ نوربلوچ نئی تصاویر میں 20 سالہ خوبرو دوشیزہ نظر آرہی ہیں اور ان کے اس نئے روپ پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔