تازہ تر ین
kashmir
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ

kashmir

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف وزیراعظم نے 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز رکھی جس کے بعد کابینہ کے اتفاق رائے سے منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا جب کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: برہان وانی تحریک آزادی کا سپاہی تھا اور کشمیری آزادی لے کر رہیں گے، وزیراعظم
ترجمان کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اراکین سے مشاورت کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ساتویں روز بھی کرفیو، شہدا کی تعداد 39 ہو گئی