تازہ تر ین
amazing picture
نمک سے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا کروشیائی فنکار

نمک سے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا کروشیائی فنکار

amazing picture

نمک سے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا کروشیائی فنکار

زغرب: کروشیا کے ایک فن کار کو عجیب و غریب فن پر مہارت حاصل ہے کہ وہ سیاہ کینوس پر نمک کے ذرات بکھیر کر حیرت انگیز تصاویر اور پورٹریٹ تیار کر سکتا ہے۔

ڈائنو مشہور شخصیات کی تصاویر کے علاوہ بھارتی مذہبی علامات اور منڈالا بھی تیار کرتا ہے، ڈائنو آرٹ کے استاد اور جلد پر نقوش کاڑھنے والے ٹیٹو آرٹسٹ بھی رہ چکا ہے۔

ڈائنو پہلے وہ سیاہ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرتا ہے اور پھر اس پر پلاسٹک کی بوتل یا نمک دانی سے نمک بکھیرتا ہے، نمک کی خاص مقدار گرانے کے لیے ڈائنو مہندی کے کون کی طرح کون استعمال کرتا ہے۔ ڈائنو ہاتھ سے پورٹریٹ اور تصاویر بناتا ہے لیکن ان کے مطابق پنسل اور برش سے پینٹ کرتے وقت ان کے ہاتھ اور کلائی میں تکلیف ہوتی ہے اور اس سے کچھ دیر آرام کے لیے اب انہوں نے نمک کے ذرات سے تصاویر بنانا شروع کردی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جانوروں کے بھی نہایت عمدہ اور تفصیلی نمکین پورٹریٹ بنا چکا ہے۔