تازہ تر ین
test match
نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

test match

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا.
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزرواں برس نومبرمیں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر کو کرائسٹ چرچ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 نومبر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ 18-2017 کے کرکٹ سیزن میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے، جس کی میزبانی بھی کیویز ہی کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے، یہ ٹیسٹ میچ رواں برس ہی نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا تاہم انگلینڈ کی جانب سے اس کی حامی نہیں بھری گئی کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت گلابی گیند نظرنہ آنے کی شکایت کی ہے۔