تازہ تر ین
Amazing gola
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آسمان سے گرنے والے پراسرار گولوں سے لوگ خوفزدہ

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آسمان سے گرنے والے پراسرار گولوں سے لوگ خوفزدہ

Amazing gola

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آسمان سے گرنے والے پراسرار گولوں سے لوگ خوفزدہ

گزشتہ 10 سالوں سے مدھیا پردیش کے لوگ عجیب وغریب اور پراسرار برف کے سفید گولوں سے پریشان اور خوفزدہ ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ بھگوان کی ناراضگی کی علامت ہے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر اور ہردا میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک آسمان سے فٹبال سائز کے برف کے گولے گرنے لگے جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ گولے گرنے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ گولے بھگوان کی ناراضگی کا نتیجہ ہیں لیکن ماہرین کے کہنا ہے کہ یہ گولے درحقیقت جہاز کا گندا مواد ہے جسے جہاز میں فریز کر کے پھر اسے زمین پر گرا دیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گولہ نوسار کے گاؤں کی خاتون کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگئی جس پر گاؤں والوں کا ماننا تھا کہ یہ ان کے خدا کی طرف سے ہے اور اس کی نارضگی کی علامت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولے درحقیقت بلیو آئس ہے جو جہاز کی پرواز کے دوران لیک ہونے والے گندے مواد کو فریز کرکے بنایا جاتا ہے اور آبادی سے دور پھینک دیا جاتا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے برف کے دو گولوں کو زمین پر گرتے دیکھا جن کا وزن 100 کلوگرام کے قریب تھا جب کہ اس گولے کے گرد جمع ہوجانے والے دیگر دیہاتیوں اور کھدرے کا ماننا تھا کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور لگتا ہے کہ وہ کسی بات پر ناراض ہے۔
ایوی ایشن کنسلٹنٹ کے مطابق یہ واقعات گزشتہ 10 سال سے پیش آرہے ہیں اور یہ آبادی کے اوپر سے گزرنے والے جہاز گراتے ہیں تاہم اس کی مکمل تحقیقات کرائی جانی چاہئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ گولے موسم کی غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے بنتے ہوں جسے سائنس کی زبان میں ’میگا کریو میٹر‘ کہا جاتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تو ان گولوں کی کیمکل ٹیسٹ سے ہی سامنے آسکتا ہے۔