تازہ تر ین
teacher
استاد کی ایسی رنگین مزاجی جس نے سکول میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

استاد کی ایسی رنگین مزاجی جس نے سکول میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

teacher

استاد کی ایسی رنگین مزاجی جس نے سکول میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

استاد کی ایسی رنگین مزاجی جس نے سکول میں ہنگامہ کھڑا کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین میں ایک مرد ٹیچر نے دنیا کی نظروں سے چھپ کر ایک ایسا شوق اختیار کر لیا کہ جس کے سامنے آنے پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس ٹیچر کو دلکش لڑکیوں جیسا نظر آنا اتنا اچھا لگتا تھا کہ چوری چھپے سینکڑوں ایسی تصاویر بناڈالیں جن میں وہ رنگ برنگے ملبوسات پہنے ہوئے خوبرو لڑکی نظر آتا ہے۔د لچسپ بات یہ ہے کہ ٹیچر کی طرف سے اس معاملے کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے باوجود اس کے اپنے ہی ایک طالب علم نے حقیقت کا سراغ لگالیا۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’وائبو‘‘ پر کروم مو نامی اس ٹیچر کی سینکڑوں تصاویر موجود ہیں، جن میں وہ خوبصورت اور دلکش زنانہ لباس پہنے ہوئے نظر آتا ہے۔ رنگین مزاج ٹیچر کے ایک سٹوڈنٹ کو ان تصاویر پر کچھ شک گزرا تو اس نے تحقیقات کا آاغاز کیا اور یہ جان کر دنگ رہ گیا کہ تصاویر میں نظر آنے والی ’نازک اندام حسینہ‘ دراصل اس کا مرد استاد ہے۔ جب کروم مو کی سینکڑوں زنانہ تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے، اور ان کے سکول میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔