تازہ تر ین
constipation
قبض سے فوری نجات کا گھریلو آسان اور شفاءبخش علاج

قبض سے فوری نجات کا گھریلو آسان اور شفاءبخش علاج

constipation

قبض سے فوری نجات کا گھریلو آسان اور شفاءبخش علاج

 

قبض سے فوری نجات کا گھریلو آسان اور شفاءبخش علاج

اسلام آباد قبض کی بیماری(نیوز ڈیسک) سے ہر انسان عمر کے کسی نہ کسی حصے میں ضرور اس کا شکار ہوتا ہے۔ عام طورپر اس کے متعلق کسی کو بتانا بھی باعث شرمندگی سمجھا جاتاہے۔ ایسے میں جب بھی آپ قبض کی شدید تکلیف دہ بیماری میں مبتلا ہوجائیں تو اس سے فوری آرام کیلئے کچن میں جائیں اور درج ذیل تدبیر اپنائیں۔ سب سے پہلے پانی ابالیں اور اس میں لیمو کا رس اور کٹی ہوئی ادرک ڈال لیں۔ اس محلول کو دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ اس بیماری کے دوران ادراک بہت مفید ہوتی ہے ادرک کو باریک پیس کر گنے کے جوس یا شہد کیساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سبزیوں میں ہلکا مصالح رکھیں ہلکا سا مصالح دار بنانے کیلئے ان میں باریک کٹی ہوئی ادرک کا استعمال کریں۔ قبض سے نجات اور نظام انہضام کو بہتر بنانے کیلئے ادرک کو کاٹ کر آہستہ آہستہ چبائیں۔ ادرک کی چائے کا استعمال آپ کو قبض کی شکایت نہیں ہونے دیتا۔ ادرک
کی کیمیائی تحقیق میں یہ واضح ہے کہ ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس ورم ،سوزش کیخلاف مدافعت اور رسولی کو بڑھنے سے روکنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے الاوہ ادرک میں نزلہ زکام ، بخار ، جوڑوں گھٹنوں کے درد ،عارضہ قلب اور کینسر جیسے امراض کے خلاف بھی قوت مدافعت پائی جاتی ہے۔