تازہ تر ین
PSL final
پاکستان سپرلیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپرلیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

PSL final

پاکستان سپرلیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپرلیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا.

دبئی(نیوز ڈیسک) پرجوش کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے.  پاکستان کی پہلی ملین ڈالرز ٹی 20 لیگ، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں چیمپئن کا تاج کس کے سر پر سجے گا اس کا فیصلہ آج دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہوجائے گا۔ پرجوش کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیران کن کارکردگی دکھانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہونگی، کئی عالمی شہرت یافتہ اور میچ ونرز کھلاڑیوں کی موجودگی میں توقع ہے کہ فائنل میں گھمسان کا رن پڑیگا۔کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں پاکستانی ٹیم میں مستقبل کا کپتان قرار دیا جاتا ہے۔

سرفراز احمد نے اپنی ذہانت سے کئی ایسے فیصلے کئے جس نے ماہرین کو حیران کردیا۔ ان کی مدد کے لئے ہیڈ کوچ معین خان اور مینٹور کی حیثیت سے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈز موجود ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر فائنل میں آئے ہیں جس کا کریڈٹ پوری ٹیم اور ٹیم انتظامیہ کو جاتا ہے۔ اسی تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹ بھی جیتنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی۔

اس نے دونوں گروپ میچوں میں اسلام آباد کو شکست دی تھی۔ جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ اب غلطی کا کوئی موقع نہیں، ہمارے پاس اس پائے کے کھلاڑی موجود ہیں جو ہمیں چیمپئن بنوا سکتے ہیں۔