تازہ تر ین
nails-with-white-spots
کیاآپ کے ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات موجود ہیں

کیاآپ کے ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات موجود ہیں

nails-with-white-spots

کیاآپ کے ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات موجود ہیں

کیاآپ کے ناخنوں پر اس طرح کے سفید نشانات موجود ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ناخنوں پر سفید نشانات اکثر نظر آتے ہیں اوریہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ وٹامن ڈی کی کمی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ نشانات اصل میں ذہنی دباواور اعصابی نظام میں خرابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ماہرینکا کہنا ہے کہ یہ نشانات کیلشیم یا وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ یہ ذہنی دباوکی علامت ہوسکتے ہیں،اسی طرح یہ اس بات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں کہ آپ کے اعصابی نظام میں کمزوری پیداہورہی ہے۔

ماضی میں لوگوں کو ان سفید نشانات کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ یہ کیلشیم کی کمی سے ظاہر ہورہے ہیں۔اب ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایک وجہ تو ضرورہوسکتی ہے لیکن دیگر وجوہات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جیسے بعض اوقات ناخن پر کسی چوٹ کے بعد یا انفیکشن کی صورت میں یہ نشانات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسے نشانات کی شکایت ہوتو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔