تازہ تر ین
کشمالہ طارق سے خواجہ آصف کے بارے میں‌ پوچھ لیا
کشمالہ طارق سے خواجہ آصف کے بارے میں‌ پوچھ لیا

حامد میر نے براہ راست کشمالہ طارق سے خواجہ آصف کے بارے میں‌ پوچھ لیا

کشمالہ طارق سے خواجہ آصف کے بارے میں‌ پوچھ لیا

کشمالہ طارق سے خواجہ آصف کے بارے میں‌ پوچھ لیا

اسلام آباد(اُردو نیوز باکس ۔06 فروری 2016ء): پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشہور پاکستانی صحافی حامد میر نے کشمالہ طارق سے براہٍ راست خواجہ آصف کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی حامد میر نے کشمالہ طارق کو کہا کہ لوگ آپ کے متعلق بہت کچھ کہتے ہیں اور آپ کا تو پاکستان مسلم لیگ کے خواجہ آصف سے سکینڈل بھی بنا دیا گیا ہے اس پر کشمالہ طارق نے جواب دیا- جن لوگوں کے اندر گند بھرا ہوتا ہے وہ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔
کشمالہ طارق نے کہا کہ میڈیا میں کوئی بھی افواہ یا بات آنے کے بعد اُسے سوشل میڈیا پر خوب اُچھالا جاتا ہے۔ کشمالہ طارق نے کہا منفی سوچ رکھنے والے لوگ یہی چاہتے ہیں کہ بس ایسی ہی منفی باتیں کر کے خواتین کو گھروں میں واپس بھیج دیا جائے- لیکن ایسے لوگوں کو معلوم نہیں کہ ہمارے دوست احباب کیسے ہیں- اور ان سے کیا تعلق ہے- اسی لیے جس کو جو اچھا لگتا ہے بول دیتا ہے۔