تازہ تر ین
گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے
گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے

گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے

گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے

گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے

گرتے ہوئے بال روکنے کے مفید ٹوٹکے

نئی دھلی(نیوز ڈیسک) گرتے ہوئے بال مرد و خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ اپنے بالوں کو بچانے کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے ہیں۔ ایسے ٹوٹکے موجود ہیں جن سے گرتے بالوں کی نگہداشت کے لیے آپ کے بالوں کی حفاظت ہوسکتی ہے۔

متوازن غذا کا استعمال:

آپ جو کچھ بھی کھاتے پیتے ہیں اس کا براہِ راست اثر آپ کے بالوں پر ہوتا ہے۔ بال گرنے اور پتلے ہونے کی شکایات متوازن غذا نہ رکھنے پر بڑھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ کوشش کریں کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں تمام ضروری اجزا شامل ہوں جو وٹامن سے بھی بھرپور ہوں اور غزا بھی متوازن رہے۔

ذہنی تناؤ کے مضر اثرات:

آج کے دور میں کوئی بھی شخص ذہنی تناؤ سے آزاد نہیں۔ یہ ذہنی تناؤ جس کے باعث بال گرتے اور کمزور ہوتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کے لیے تناؤ کو کم کرنا ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کو دوستوں کی محفل، ورزش اور دیگر طریقوں سے کم کیا جا سکتا ہے۔ ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لیے صحت مند مشغلہ اپنائیں، عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ پرسکون موسیقی کو بھی اپنی زندگی میں اہم جگہ دیں اور اچھی کتاب کا مطالعہ کریں کیونکہ ذہنی تناؤ کم ہونے سے بالوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

بالوں کی خاص نگہداشت:

بالوں کی حفاظت ایک اہم معاملہ ہے جس کے لیے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال ضرور کریں۔ شیمپو اور کنڈیشنر کا ایک برانڈ(کمپنی) کو بار بار تبدیل نہ کریں۔ بالوں میں مناسب تیل لگاتے رہیں اس طرح بالوں کی حفاظت سے ان کے گرنے کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

بالوں کو ڈھانپیں:

جو دھوپ اور گردوغبار میں باہر نکلتے ہیں ان خواتین و حضرات کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کو مناسب انداز میں ڈھانپیں۔ دھول مٹی اور آلودگی کی چکنائی بھی بالوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اس لیے بالوں کو مکمل طور ڈھانپ کر رکھنا ان کی صحت بہتر بناتا ہے۔ بالوں کو خشک نا راکھیں اور ذیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں۔