تازہ تر ین
باربی ڈول کا سلمان خان کے شو’’بگ باس‘‘ میں جانے کا فیصلہ

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف اپنے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے اپنا راستہ الگ کرنے کے بعد دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو’’بگباس‘‘ میں فلم کی مشہوری کریں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں اڑتی رہیں ہیں اسی دوران دونوں اداکاروں(کترینہ کیف اور رنبیر کپور) نے اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے اداکار سلمان خان کے شو کا بائیکاٹ کر رکھا تھا. لیکن اب کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے اپنا راستہ الگ کرنے کے بعد اپنے ایکس محبوب دبنگ خان کے رئیلٹی شو میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’فتور‘‘ کی ساتھی اداکارادتیا رائے کپور کے ہمراہ بگ باس میں فلم کی تشہیر کرتی نظر آئیں گی. جب کہ سلمان خان نے بھی کترینہ کیف کی شو میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
6 سال قبل اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلم ’’تیس مار خان‘‘ کی تشہیر کے لیے بگ باس گئیں تھیں۔