تازہ تر ین
پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات
پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات

پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات ،مقامی لشکر اور قبائل بھی متحرک،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات

پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات

اسلام آباد(اردو نیوز باکس تازہ ترین ) پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات ،مقامی لشکر اور قبائل بھی متحرک،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا-وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے- کہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد  پاکستان اور افّّغانستان کی سرحد پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔ سینیٹ میں تحریری جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات کر دئیے گئے ہیں، سرحد پر گشت اور فضائی نگرانی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بہتر بنا دیا  گیا ہے، اور مقامی لشکروں اور قبائل کو بھی سرحدوں کے حفاظتی امور میں شامل کر لیا  گیا ہے، ایف سی لیویز اور خاصہ داروں کو عام چوکیوں پر اشتراک میں کَڑ لیا گیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے انٹیلی جنس ، ملٹری کے ادارے سکیورٹی معاملات یقینی بناتے ہیں، ملک کے داخلی  اور سکیورٹی معاملات سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے لائحہ عمل بنا دیا  ہے۔ اور  پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے دہشت گردوں کوسختی سے کچلنے کافیصلہ کرلیا ہے-اب آپریشن ضرب عضب میں انتہائی درجے کی تیزی لاکر دہشت گردوں کو سختی سے کچل دیاجائے گا ،ملک کی تمام قیادت اس پر  مکمل طورپر متفق ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیاجائے گا  اور اس کے لئے جو بھی کرنے کی ضرورت پڑے  اس کو کیاجائے گا ۔