تازہ تر ین
پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے
پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے

پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے

پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے

پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے

پستہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے

سردی میں خشک میوہ جات استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہوتاہے۔ ان میں ایک میوہ پستہ بھی ہے اس میوہ کاشمار مغزیات میں کیاجاتاہے۔ یہ جسم میں حرارت بھی پیداکرتاہے۔ جب کہ قوت حافظہ، دل، معدے اور دماغ کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے متواتراستعمال سے جسم ٹھوس اور بھاری ہوجاتاہے۔

مغزپستہ سردیوں کی کھانسی میں بھی مفید ہے اور پھیپھڑوں سے بلغم خارج کرکے انہیں صاف رکھتاہے۔ پستے میں کیلشیم، پوٹاشیم اور حیاتین بھی اچھی خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سو گرام پستے کی گری میں 594حرارے ہوتے ہیں۔

جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں میوہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دوررکھ سکتی ہے۔ پستہ خون میں شامل ہو کرخون کے اندرکولیسٹرول کی مقدار کوکم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ خون میں شامل مضرعنصر لیوٹین کوبھی ختم کرنے میں مدد دیتاہے۔
اس میوہ کا روزانہ استعمال کینسر کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک جدیدتحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ مناسب مقدارمیں پستہ کھانے سے پھیپڑوں اور دیگر کینسرزکاخطرہ کم ہوجاتاہے۔

کینسر پرکام کرنے والی ایک امریکی ایسوسی ایشن کے تحت کی جانے والی ریسرچ کے مطابق اس میوہ میں وٹامن ای کی ایک خاص قسم موجود ہوتی ہے جوکینسر کے خلاف انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین کاکہناہے کہ پستہ میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرسے لڑنے کے لیے مضبوط مدافعتی نظام حاصل کیاجاسکتاہے۔