تازہ تر ین
دنیا کا انوکھا شہر
دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر،جو زیر زمین آباد ہے،خصوصی رپورٹ و تصاویر

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر،جو زیر زمین آباد ہے،خصوصی رپورٹ و تصاویر

کوبر پیڈی ایک ایسا آسٹریلوی ٹاؤن ہے جو کہ آسٹریلیا کے علاقے ایڈیلیڈ کے شمال میں 850 کلومیٹر کے فاصلے پر اسٹیورٹ ہائی وے کے ساتھ واقع ہے- یہ مقام دیکھنے میں کسی صحرا کی مانند لگتا ہے جہاں کوئی درخت موجود نہیں اور صرف ہموار زمین ہے-

آپ کو یہاں ایک دوسرے سے فاصلے پر واقع چند گھر٬ ریسٹورنٹس٬ ایک پولیس اسٹیشن٬ ایک اسکول اور ایک اسپتال دکھائی دے گا- لیکن آپ کو یہ جو دکھائی دے رہا ہے یہ صرف آدھا ٹاؤن ہے- اور باقی نصف ٹاؤن زیرِ زمین آباد ہے-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

یہاں کے زیادہ تر رہائشیوں نے زیرِ زمین سرنگوں اور غاروں میں گھر٬ ہوٹل٬ ریسٹورنٹس٬ چرچ اور بہت کچھ تعمیر کر رکھا ہے- ان غاروں کو “dugouts” کہا جاتا ہے-

یہ علاقہ 1915 میں اس وقت آباد کیا گیا جب یہاں سے ایک 14 سالہ لڑکے نے ایک دودھیا پتھردریافت کیا- یہ لڑکا اپنے اس وقت یہاں اپنے والد اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ آیا تھا جو اس مقام سے سونا تلاش کر رہے تھے-
تاہم سونا تلاش کرنے والے اس گروپ کے ارکان کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا کہ اس زمین کے اوپر زندگی گزارنا انتہائی مشکل کام ہے-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

موسمِ گرما میں یہاں کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرجاتا ہے جبکہ ہوا میں نمی 20 فیصد بھی نہیں ہوتی- اس کے علاوہ آسمان پر بادلوں کے آثار بھی نہیں پائے جاتے-
اس چلچلاتی دھوپ اور تپتے موسم سے محفوظ رہنے کے لیے ان لوگوں نے زیرِ زمین رہائش اختیار کرلی-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

ابتدا میں ان گڑھوں میں ہی تعمیر کرلیے گئے جنہیں دودھیا پتھروں کی تلاش کے لیے کھودا گیا تھا لیکن رفتہ رفتہ اس میں جدت آتی گئی اور لوگوں نے پہاڑیوں کے اطراف میں گھر تعمیر کرنا شروع کردیے-

یہ گھر جدید سہولیات سے آراستہ ہوتے جن میں کمرے٬ کچن٬ دیواروں میں بنائی جانے والی الماریاں٬ بار اور تہہ خانے تک شامل تھے اور گزرتے وقت کے ساتھ ان گھروں میں اب جدت آتی جارہی ہے-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

عام طور پر ان گھروں کا داخلی راستہ سڑک سے ہی ہوتا ہے لیکن کمروں کی وسعت پہاڑیوں کے اندر کی جانب ہوتی ہے-

یہ کمرے عمودی شافٹ کے ساتھ کچھ اس انداز سے تعمیر کیے جاتے ہیں کہ تمام کمرے ہوادار ہوتے ہیں-

یہ طرزِ زندگی پہلی جنگِ عظیم سے واپس آنے والے فوجیوں نے متعارف کروایا تھا-

درحقیقت کوبر پیڈی کو 1858 میں اس علاقے کو پہلی مرتبہ دریافت کیا تھا-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

1920 میں اس جگہ کوبر پیڈی کا نام دے گیا جس کے معنی “white man’s hole” ہے- آج کوبر پیڈی دنیا کو سب سے زیادہ دودھیا پتھر یا اوپل فراہم کرنے والا علاقہ بن چکا ہے-

اس ٹاؤن کے 70 سے زائد مقامات سے یہ پتھر نکالے جاتے ہیں-

اب اگر ہم بات کریں یہاں موجود زیرِ زمین آسائشوں کی تو یہاں آپ کو زیرِ زمین بک اسٹور بھی دکھائی دے گا جہاں ہر طرح کی کتب موجود ہوتی ہیں-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

اس کے علاوہ یہاں ایک زیرِ زمین چرچ بھی موجود ہے جس کا داخلی راستہ زمین کی سطح کے ساتھ ہی ہے اور اوپر سے دیکھنے میں قطعی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ اس عمارت کا اندرونی حصہ زیرِ زمین ہے-
بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ یہاں ایک زیرِ زمین گالف کورس بھی موجود ہے جہاں رات کے اوقات میں گالف کھیلی جاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گالف کورس کسی قسم کی گھاس موجود نہیں-

دنیا کا انوکھا شہر

دنیا کا انوکھا شہر

یہاں موجود زیرِ زمین ہوٹل بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں جو ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ ہوتے ہیں- اور ان ہوٹلوں کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے-