تازہ تر ین
مقبوضہ کشمیر بھارت مخالف مظاہرے،پاکستانی پرچم سربلند

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جمعے کو لوگوں نے سری نگر، گاندربل، پلوامہ، سوپور، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔
یہ مظاہرے انتظا میہ کی طرف سے پلوامہ میں شہداکی یادگار قائم کرنے سے روکنے اور علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے مظالم کیخلاف کیے گئے۔ مظاہروں کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی۔مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے،

مظاہرین نے سری نگر کے علاقے نوہٹہ میں پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مختار احمد وازہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کردار ادا کرے۔
بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی اور نعیم احمد خان کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلیے گھروں میں مسلسل نظربند رکھا۔