تازہ تر ین
ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت
ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت

ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت

ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت

ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت

ہوا کے اخراج کی نوعیت اور آپ کی صحت

لندن(نیوزڈیسک)ہوا کے اخراج کو لطیفوں یا فلموں میں مزاح کے طورپر بیان کیا جاتاہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہوا کے اخراج کی نوعیت سے ماہرین صحت کا حال بھی جانتے ہیں۔
آپ کو یہ جاننے کی اشد ضرورت ہے کہ پیٹ سے خارج ہونے والی گیس اصل میں ہوتی کیا ہے۔ہمارے معدے میں موجود ہوامختلف گیسوں کا مرکب ہوتی ہے جو کہ سانس لینے کے دوران اورمختلف کھانوں سے پیدا ہوتی ہے۔کچھ کھانے جیسے فاسٹ فوڈ،سافٹ ڈرنکس اور چیونگم کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے،اسی طرح اگرآپ تیز تیز کھانا کھائیں گے تو اس سے بھی پیٹ میں گیس پیدا ہوگی۔
ہماری آنت میں موجود بیکٹیریاکھانوں کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی مختلف طرح کی گیسیں پیدا کرتے ہیں۔اگر آپ کو باقاعدگی سے گیس کا اخراج ہوتا رہے تو یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ کا نظام انہضام ٹھیک طریقے سے کام کررہا ہے۔
بدبودار ہوا
ہمارے معدے میں پیدا ہونے والی گیسوںمیں سے صرف ایک فیصد ایسی ہوتی ہیں جن میں بو نہیں ہوتی جبکہ باقی تمام گیسوں میں بو پائی جاتی ہے۔ایسے کھانے جن میں سلفر پائی جاتی ہے کو معدہ جب ہضم کرتا ہے تو ہائیٹروجن سلفائیڈپیدا ہوتی ہے۔کئی کھانے جیسے سرخ گوشت،براکلی،گوبھی،لوبیا اورڈیری مصنوعات میں سلفر پائی جاتی ہے اور اس کے کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اوریہ وقتاًفوقتاًپیٹ سے نکلتی رہتی ہے۔اگر ایسے کھانے کھاکر آپ کے پیٹ سے بدبودار ہواخارج ہوتی ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ ایک نارمل بات ہے۔
بہت بدبودار ہوا
اگر آپ کو محسوس ہوکہ آپ کے پیٹ سے خارج ہونے والی ہوامیں بہت زیادہ بدبوہے اور یہ ناگواری کی حد تک بُری ہے تو یہ صحت میں خرابی کی نشانی ہے۔اگر ڈیری مصنوعات یادودھ ا پینے کے بعد آپ کو گیس خارج کرنے کی حاجت ہوتواس کامطلب ہے کہ آپ کے جسم کو لیکٹوزہضم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ کو بدبودار گیس کا مسئلہ ہوتو یہ آنت کی بیماری یا گیسٹرو کی بیماری کی وجہ سے ہے۔
بے بو گیس
اگر آپ کو بے بو گیس کا مسئلہ ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ایک عام سی بات ہے اور اس کا صحت پر کوئی خطرناک اثر نہیں ہوتا۔بعض اوقات ایسی گیس سافٹ ڈرنکس پینے سے پیدا ہوتی ہے لہذا ایسے مشروبات سے پرہیز کریں۔
مسلسل گیس کا خارج ہونا
جو لوگ غذائیت سے بھرپور کھانا کھاتے ہیں ان میں مسلسل گیس کا اخراج ہوتا ہے۔اسی طرح کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن کے استعمال سے پیٹ میں گیس بنتی رہتی ہے ،ایسی کھانوں میں سبزیاں،پیاز،ادرک اور لہسن شامل ہیں۔