تازہ تر ین
قدیم دور کے مرد عورت کیسے رہتے تھے

قدیم دور کے مرد عورت کیسے رہتے تھے .حیران کن انکشاف

قدیم دور کے مرد عورت کیسے رہتے تھے

قدیم دور کے مرد عورت کیسے رہتے تھے .حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قدیم دور کے مرد عورت کیسے رہتے تھے .حیران کن انکشاف ہوئے ہیں. آج کے دور کے انسان قدیم دور کے انسان کو عقل و فہم اور انسانی اقدار میں خود سے کم سمجھتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ قدیم دور میں مرد اور عورت میں مساوات آج سے کہیں زیادہ تھی اور اکثر مرد اپنے سسرال کے ہاں رہا کرتے تھے۔ خواتین کا حکم چلتا تھا انسان کی ارتقائی تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ ہزاروں سال قبل کے دور میں آج کی نسبت عورتوں کا مقام بہتر تھا۔ آج کے دور میں بھی جنگلی قبائل کے رہن سہن اور خاندان میں عورتوں کا فیصلہ بھی مردوں کے فیصلے کے برابر سمجھا جاتا ہے تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قبل کے انسانی معاشرے میں خواتین معاشرتی فیصلہ سازی میں اہم مقام رکھتی تھیں اور انسانی گروہوں میں شامل سب افراد قریبی رشتہ دار نہیں ہوتے تھے۔ خواتین کی سربراہی میں قائم گروپوں میں ان لوگوں کو بھی جگہ مل جاتی تھی جن کا خواتین کے ساتھ قریبی رشتہ نہ ہوتا تھا اور وہ بھی گروہ کی مجموعی زندگی کے فوائد سے بہرہ ور ہوسکتے تھے۔ ان کی اپنی کوئی آزادانہ حیثیت نہ تھی۔اس طرز زندگی میں مرد اپنی خواتین کے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔طاقت کے زور پر گروپ ایک دوسرے پر حاوی ہو تے تھے۔ لیکن بہت سے محققین اس تحقیق سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔