تازہ تر ین
منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند اہم نسخے

منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند اہم نسخے

منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند اہم نسخے

منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند اہم نسخے

منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند اہم نسخے اکثر لوگ آج کل جیسے ہی سانس باہر نکالتے ہیں تو گندی بدبو منہ سے نکلنے کی وجہ سے سامنے والے کے دل میں اس شخص کے لئے نفرت پیدا کردیتی ہے اور لوگ اس کوشش میں ہوتے ہیں جلد اس شخص سے دور بھاگا جائے جب کہ متاثرہ بندہ اس بیماری سے نجات کے لیے بہت پاپڑ بیلتا ہے مگر لیکن اکثر چھٹکارا نہیں ملتا یہاں پرآپ کو کچھ ایسے نسخے بتائے جا رہے ہیں جو آ پ کو اس بیماری سے مکمل نجات دلا دیں گے۔

bad breath 2

اکثر لوگوں کو یہ شکایت معدہ کے خراب ہونے کی و جہ سے ہوتی ہے۔ وہ جتنا مرضی ٹوتھ پیسٹ کرلیں۔ بدبو جاتی ہی نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو پہلے اپنے معدے کا علاج کرنا چاہیئے۔ ایسی تمام چیزوں سے پر ہیز کرنا چاہیئے جو معدہ کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔ ان میں زیادہ تر تلی ہوئی اور زیادہ مصالہ دار چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ماہرین طب کہتے ہیں ہے کہ منہ سے گندی بدبو کا آنا صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تعلقات کے نتیجے میں بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ ہیلی ٹوسس نامی یہ بدبو سانس کے ساتھ باہر آتی ہے۔ منہ کی غیر صحت مندانہ حالت بھی بدبو کا سبب بنتی ہے۔ مسوڑھوں میں خون آنا اور زبان کا صاف نہ ہونا بھی اس کے اسباب میں ہیں۔

Teeth-cleaning

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو دیر تک کام کرنا اور رات کا کھانا نہ کھانا اور کچھ بیماریاں جیسے شوگر، اور جگر کی بیماریاں بھی منہ میں بدبوکا باعث بنتی ہیں۔ چیزوں کا چبانے کا غیر معمولی اندازبھی اثر انداز ہوتا ہے وٹامن کی کمی، کینسر، کیمو تھراپی اور ادویات کا استعمال بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے کچھ نسخے ایسے لوگوں کے لیے تیار کیے ہیں جن کو اپنا کر منہ کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

برش اور ماؤتھ واش کرنا دن میں دو بار برش کرنا چاہیے جس سے دانتوں میں پیدا ہونے والے پلیک اور ٹارٹاربچا جا سکتا ہے یہی بدبو پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے برش کے ساتھ روزانہ ماؤتھ واش کا استعمال بیماریوں سےنجات دیتا ہے.

 

Have-Clean

 

فلاسنگ کرنا بہت سے لوگ کھانا کھا کر دانتوں کے درمیان پھنسی غذا کو نکالنے کو نظر انداز کردتیے ہیں جب کہ مائیکروبس کی بڑی تعداد دانتوں کے درمیان پھنسی رہ جاتی ہے جو صرف فلاسنگ سے دور ہوسکتی ہے یہ بھی بدبو پیدا کرتی ہے۔

بان کی صفائی عام طور پر لوگ برش کرتے ہوئے اپنی زبان کو صاف نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کے مسوڑھے بھی صحت مند نہیں رہتے ہیں۔
6 ماہ بعد دندان ساز کے پاس جاکر اپنے دانتوں کا معائنہ کرانا چاہیے سخت جمی ہوئی ٹارٹار صاف کروانے کے لیے پروفیشنل کلینگ ضروری ہے ۔