امجد صابری کے قتل کا سودا کتنے میں ہوا ,دوران تفتیش انکشاف

amjad sabri

امجد صابری کے قتل کا سودا کتنے میں ہوا ,دوران تفتیش انکشاف

امجد صابری کے قتل کا سودا کتنے میں ہوا ,دوران تفتیش انکشاف

کراچی: امجد صابری قتل کیس میں پولیس نے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے امجد صابری کے قتل کا سودا 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں طے کیا اور واردات سے قبل 30 ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرقوال امجد صابری قتل کیس میں ملوث اہم ملزم عمران صدیقی کو گرفتا کرلیا، ملزم سرکاری ملازم ہے اور اس کے متعلق تمام معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دوران تفتیش انتہائی اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے امجد صابری کے قتل کا سودا 2 لاکھ 30 ہزار میں طے کیا اور واردات سے ایک روز قبل 30 ہزارروپے ایڈوانس لیے تھے۔
ملزم نے بتایا کہ امجد صابری کو قتل کرنے کے بعد جب تمام ساتھی جائے واردات سے فرار ہوگئے تو مزید رقم کے لیے ساتھی سے رابطہ کیا لیکن اس کا نمبر مسلسل بند جارہا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے مزید 2 ساتھیوں کے بارے میں بھی بتایا جس کی بنیاد پردونوں افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔