دنیا کی سب سے کم عمر20سالہ لڑکی ارب پتی بن گئی

rich girl

دنیا کی سب سے کم عمر20سالہ لڑکی ارب پتی بن گئی

دنیا کی سب سے کم عمر20سالہ لڑکی ارب پتی بن گئی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔2007 میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔

انہوں نے 42 فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب 20 سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔

الیگزینڈرا تو بچپن سے منہ میں سونے کا نوالہ لے کر پیدا ہوئی مگر وہ ایک معروف گھڑسوار بھی ہے اور اس نے گھڑسواری کے متعدد مقابلے بھی جیت رکھے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالک یہ لڑکی اسکول اور کالج میں اپنا جیب خرچ بچاتی تھی اور اب بھی صرف سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کو ہی چلاتی ہے۔