تحریک انصاف کی احتساب ریلی اٹک کی جانب رواں دواں

تحریک انصاف

تحریک انصاف

تحریک انصاف کی احتساب ریلی اٹک کی جانب رواں دواں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف احتساب ریلی اٹک کی جانب رواں دواں ہے۔

پشاور میں احتساب ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا. کہ کرپشن نے ملکی اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے. ایک ٹولہ قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر دیتا ہے. پیسہ قوم کا ہے تو اس کی حفاظت بھی قوم ہی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن نیا پاکستان بنا رہے ہیں. اور کرپشن مکاؤ تحریک ہر پاکستانی کی تحریک ہے. احتساب تحریک ملک کو کرپشن سے بچانے کیلئے ہے. عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ تو ٹریلر ہے. میچ تو ابھی تو میچ شروع ہو گا۔
تحریک انصاف کی احتساب ریلی پشاور سے اٹک کے لئے روانہ ہو گئی ہے. ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. جب کہ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر قائدین بھی کنٹینر پر موجود ہیں۔ مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شرکاء ریلی میں شرکت کے لئے پشاور پہنچ چکے ہیں. جب کہ عمران خان ریلی کے شرکاء سے نوشہرہ، جہانگیر آباد اور خیر آباد میں بھی خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی ریلی کا اختتام اٹک پہنچ کر ہوگا۔

نوشہرہ سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں بڑا جلوس ریلی میں شریک ہوگا جب کہ ریلی کا اختتام اٹک پہنچ کر ہوگا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کا خون گرمانے کے لئے ڈی جے بٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف تحریک انصاف کی ریلی میں شریک ہوں. جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ریلی کے لئے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔